Tuesday, March 24, 2020

لاک ڈاؤن سے کراچی اور لاہور کی فضائی آلودگی میں واضح کمی

0
کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے اور سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے شہر کی فضا مزید بہتر ہوگئی ہے۔ 

 
                      ائیر کوالٹی انڈیکس میں کراچی دوسرے ہی روز 42 ویں نمبر پر پہنچ 
گیا۔ گزشتہ روز کراچی کا نمبر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں 27 واں تھا 
ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ بند اور محدود صنعتی سرگرمیاں فضائی آلودگی میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔
کراچی میں نومبر 2019 میں ائیر کوالٹی انتہائی غیر صحتمند تھی اور فضا میں آلودگی کی شرح 227 تھی تاہم اب کراچی کی ائیر کوالٹی کئی ماہ بعد معتدل کی سطح پر آگئی ہے۔
اسلام آباد کی ائیر کوالٹی کراچی اور لاہور سے بہت بہتر ہے، اسلام آباد کی فضا میں آلودگی کی شرح صرف 43 فیصد ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے پاکستان میں اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 900 سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس صورتحال میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلکت اور اسلام آ باد میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے
Author Image

About The News
Soratemplates is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design

No comments:

Post a Comment